پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں 8 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، راولپنڈی میں آرٹیکل 144 نافذ کرنے کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے۔راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندیوں سے مستثنی قرار دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج پر پابندی ہے، راولپنڈی میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہے۔راولپنڈی میں دفعہ 144 کبوتر اڑانے، ڈرون اڑانے، لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی، دفعہ 144 10 سے 17 اکتوبر تک نافذ ہے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
پاکستان
جرائم
راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 161 Views
- 1 مہینہ ago