Site icon Daily Pakistan

راولپینڈی کی ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کیلئے فیلڈ میں متحرک

مون سون بارشوں کے پیش نظر راولپینڈی کی ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کیلئے فیلڈ میں متحرک ہو گئی کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈینگی سکوارڈ کا شہر کے مختلف مقامات کی چیکنگ

مون سون بارشوں کے پیش نظر راولپینڈی کی ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کیلئے فیلڈ میں متحرک ہو گئی کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈینگی سکوارڈ کا شہر کے مختلف مقامات کی چیکنگ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 4 مقامات سیل جبکہ 3 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں ریڈ زونز علاقوں میں موبائل لیبز اور کیمپ آفسز میں عوام کو سہولیات کی یقینی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے بتایا ہے کہ ان ڈور ویکٹر سرویلینس کیلئے 1358 جبکہ آوٹ ڈور سرویلینس کیلئے511 ٹیمیں کام کررہی ہیں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے گلی محلوں میں لاوڈ سپیکرز پر اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں اور شہری ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں

Exit mobile version