پاکستان

رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

عبدالقدوس بزنجو کا ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں جو ناقابل برداشت ہے، اس معاملے پر وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔وزیراعلیٰ نے جمعے کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں گیس اور بجلی کی دستیابی کے حوالے سے وفاق نے یقین دہانی کرائیں مگر اُن پر عمل درآمد نہیں ہورہا اور صوبے کے عوام اس وجہ سے اذیت کا شکار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے اس معاملے پر وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کوئٹہ سمیت صوبے کے ہر ضلع میں عوام کیلیے رمضان سستا بازار لگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’سستے بازار کیلیے یوٹیلیٹی اسٹورز اور تاجروں سے تعاون حاصل کیا جائے گا‘۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے۔عبد القدوس نزنجو نے کہا کہ عوام کو کنٹرول نرخ پر آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، پرائس کنٹرول ، سیکیورٹی صورتحال اور سستے بازاروں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri