- الإعلانات -

قیمہ کی کچوریاں

قیمے کی کچوریاں

قیمہ —- آدھا کلو


نمک —- حسب ذائقہ


ادرک لہسن پسا ہوا —- ایک کھانے کا چمچ


پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) —- دو عدد درمیانی


لال مرچ پسی ہوئی —- ایک چائے کا چمچ


ثابت دھنیا —- ایک کھانے کا چمچ


کالی مرچ پسی ہوئی —– آدھا چائے کا چمچ


سفید زیرہ —- ایک چائے کا چمچ


ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) —– تین سے چار عدد


ہرا دھنیا —- (باریک کٹا ہوا) —- ایک گٹھی


لیموں کا رس —- دو کھانے کے چمچ


میدہ —- ایک کلو


میٹھا سوڈا —– ایک چائے کا چمچ


اجوائن —- آدھا چائے کا چمچ


گھی —- تلنے کے لیے

میدہ میں نمک٬ میٹھا سوڈا٬ اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں- پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں-


 دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں- قیمہ٬ ادرک لہسن٬ کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے- پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں-


 چولہے سے اتار کر اس میں پیاز٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں-


 کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں- ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-


 کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں- گرم گھی میں گولڈن براؤں ہونے تک ڈیپ فرائی کریں-


 کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں-