انٹرٹینمنٹ

رنبیر کپور کا ویرات کوہلی کو فلم میں کام کرنے کا مشورہ

رنبیر کپور کا ویرات کوہلی کو فلم میں کام کرنے کا مشورہ

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ انڈیا اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ کوہلی پر کوئی بائیوگرافیکل فلم بنے تو اس میں کرکٹر کو خود کام کرنا چاہئے۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کئی انڈین اداکاروں سے بہتر شباہت رکھتے ہیں اور وہ اچھے ہیرو نظر آئیں گے۔اداکار نے اپنی بات کی وضاحت میں کہا کہ ویرات کوہلی کے پاس بہترین فٹنس ہے جو انہیں ایک اداکار کی شکل دیتی ہے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اپنی نئی فلم ’انیمل‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri