معیشت و تجارت

روسی تیل پر پابندیوں کے اثرات سامنے نہیں آئے،سعودی عرب

sodi roos

ریاض:سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ روس کے خام تیل پر یورپی پابندوں کے اثرات اور قیمتوں کی حد کے اقدام کے ابھی تک واضح نتائج سامنے نہیں آئے جبکہ اس پابندی پر عملدرٓمد کا لائحہ عمل بھی وراضح نہیں ہے۔روس کے سمندری تیل پر گروپ سات کی قیمت کی حد5دسمبر سے نافذ العمل ہوچکی ہے۔مغربی ممالک نے روسی تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمت60ڈالر فی بیرل مقرر کی تھی۔وہ اس اقدام کے ذریعے یوکرین میں روس کی جنگ کی مالی اعانت کی صلاحیت کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔روس نے کہا ہے کہ اس اقدام کی پاسداری نہیں کرے گا چاہے اسے اپنی پیداوار میں کٹوتی ہیں کیوں نہ کرنا پڑے۔شہزادہ عبدالعزیز نے الریاض میں 2023کے بجٹ اعلانات کے بعد منعقدہ ایک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں اور قیمتوں کی حد کے حوالے سے اب جو کچھ ہورہا ہے ان سب کے واضح نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ روس کا ردعمل اور وہ مغرب کے حربوں کے جواب میں کیا اقدامات کرے گا یہ ایک اور پہلو ہے جس پر غور کر نے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے