Site icon Daily Pakistan

روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی ممکن ہے، پیو ٹن

پاکستان، روس کا کسٹمز میں شماریاتی ڈیٹا کے تبادلے کیلیے معاہدہ

پاکستان، روس کا کسٹمز میں شماریاتی ڈیٹا کے تبادلے کیلیے معاہدہ

وزیراعظم شہبازشریف کی روسی صدرولادیمیرپیوٹن سے ملاقات طے ہوگئی، باضابطہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعےگیس کی فراہمی ممکن ہے۔
ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس سے پاکستان تک گیس پائپ لائن پہلے سے موجود انفرااسٹرکچرکاحصہ ہے۔
میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ملک میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال سےآگاہ کریں گے، ملاقات میں اقتصادی، تجارتی، توانائی سمیت متعددشعبہ جاتی تعاون اور منصوبوں پر گفتگو ہوگی۔ دوران ملاقات پاک، روس بین الحکومتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس کے جلد انعقاد پر بھی غور کیا جائے گا، ساتواں بین الحکومتی کمیشن اجلاس 2021میں روس میں ہوا اور آئندہ اجلاس اسلام آبادمیں متوقع ہے ، جس میں دونوں ممالک کی قیادت افغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کرے گی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےلیے آج ہی ثمر قند پہنچے ہیں۔
اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی ملکوں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

Exit mobile version