فلوریڈا: امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاندان اپنی گاڑی میں ڈنکِن ڈونٹ کے ڈرائیو تھرو میں ڈونٹ لینے پہنچا تو دیکھا کہ ایک رکون پہلے ہی ڈونٹ کا امیدوار ہے اور اسے ڈونٹ مل بھی گیا، اس تمام منظر کو اسمارٹ فون کیمرے میں فلمبند کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سی وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک رکون (خرسک) ڈونٹ والی کھڑکی کی جانب بہت اعتماد سے آگے بڑھتا ہے کہ گویا اس نے باقاعدہ کوئی آرڈر دیا ہے۔ اس کے بعد ڈونٹ دینے والا شخص اسے ایک بڑا آئس ڈونٹ دیتا ہے جسے وہ میں دباکر جھاڑیوں کی جانب بھاگ جاتا ہے۔یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر بہت مشہور ہوئی جسے اب تک دو کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ فلوریڈا کی رہائشی خاتون سمانتھا جین نے یہ ویڈیو بنائی تھی جو اب بھی وائرل ہے۔ اس پر 33 ہزار سے زائد افراد نے اپنے ردِ عمل کا اظہار بھی کیا ہے
دلچسپ اور عجیب
رکون نے دکان کے ڈرائیو تھرو پر پہنچ کر ڈونٹ مانگ لیا، ویڈیو وائرل
- by Daily Pakistan
- جون 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 512 Views
- 1 سال ago