rescue-1122 68

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی جانب سے سال 2020 کے سیفٹی پروگرامز کا آغاز

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی جانب سے سال 2020 کے کمیونٹی سیفٹی پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان پروگرامز کا مقصد عوام میں شعور اور آگہی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں بہترین کردار ادا کر سکیں۔ اس سلسلہ میں ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی جانب سے کمیونٹی ایمرجنسی ٹیمز کی تشکیل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپ اپنے محلے گلی یا علاقے میں اپنی وولنٹیئرز کی ٹیم بنا کر ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سے تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر تربیت کے ساتھ ساتھ محفوظ معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ٹیم ارکان کی تعداد کم ازکم 15 افراد پر مشتمل ہو گی۔
آپ کا تعلق پنڈدادنخان کے کسی بھی علاقے یا محلے سے ہے آپ اپنے لوگوں کی مدد کے لئے تربیت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اپنی گلی محلے میں ہونے والی ایمرجنسی میں لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو اپنے مخلص 15 افراد کی ٹیم بنائیں اور ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے ساتھ رجسٹرڈ ہو کر ایمرجنسی مینجمنٹ کی تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی وقت ریسکیو 1122 پنڈدادنخان رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی جانب سےدی جانے والی ٹریننگ میں شہریوں کو حادثات سےمتعلق آگاہی اور روک تھام، زندگی بچانے کے بنیادی اقدامات، فرسٹ ایڈ، ہنگامی انخلاء کا منصوبہ، فائر سیفٹی، کیڈرے اور دیگر حادثات سے متعلق تربیت دی جاتی ہے۔
اس موقعہ پر انچارج ریسکیو 1122 جہلم ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔عرصہ 02 سال میں جس طرح ریسکیو 1122 پنڈدادنخان نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی بالکل اسی طرح مستقبل میں بھی ہم عوام کے جان ومال کی حفاظت کے کئے بھر پور طریقے سے سرگرم اور کوشاں رہیں گےاور وولنٹیئرز کی ہر محلہ میں ٹیم کی موجودگی سے حادثات میں ہونے والے نقصان میں یقینی طور پر کمی واقع ہو گی اور بر وقت امداد مل سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں