بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.1°C
Friday, 16 October 2026 | پاکستان: 6 جمادی الاول 1448

ریفرنس کے حق میں نہیں، نواز شریف کی رائے کا احترام کرتا ہوں، شاہد خاقان

Friday, 7 April, 2023

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں ریفرنس دائر کرنے کے حق میں نہیں، میاں نواز شریف نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، میں ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔شاہد خاقان نے کہا کہ چیف جسٹس پر لازم تھا اپنے ادارے کی ساکھ بچاتے، انہوں نے ادارے کی ساکھ نہیں بچائی فیصلہ متنازع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس مس کنڈکٹ پر دائر ہوتا ہے، ریفرنس سے عدلیہ میں مزید تقسیم پیدا ہوگی۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف ریفرنس دائر کرنے کا غلط مطالبہ کر رہے ہیں؟شاہد خاقان عباسی کا جواب میں کہنا تھا کہ اگر کوئی گراؤنڈ ہے تو بالکل ریفرنس کرنا چاہیے، مجھے نہیں پتہ کن گراؤنڈز پر حکومت سوچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سیاسی، عدالتی اور فوجی قیادت کی ضرورت ہے، آج ضرورت ہے قیادت آگے بڑھے اور اپنے مفادات سے پیچھے ہٹے۔شاہد خاقان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کو سب نے کہا کہ فل بینچ بنائیں مگر بات نہیں مانی گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *