Site icon Daily Pakistan

زمان پارک آپریشن میں کروڑوں کی سرکاری املاک جل گئیں، رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوادی گئی

زمان پارک آپریشن میں کروڑوں کی سرکاری املاک جل گئیں، رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوادی گئی

زمان پارک آپریشن میں کروڑوں کی سرکاری املاک جل گئیں، رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوادی گئی

لاہور: زمان پارک سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلیے پولیس آپریشن کے دوران دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری املاک جل گئیں۔زمان پارک میں جلاو گھیراو کے دوران 3 واٹر کینن، تھانوں کی8 گاڑیاں،2 پی آر یو کی گاڑیاں اور8موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سرکار ی املاک کو نقصان پہنچا۔ نقصان کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس کی ایک بس کو جزوی نقصان ہوا اور واٹر ٹینکر کو مکمل طور پر جلا دیا گیا۔تین واٹر کینن کا ساڑھے 58 لاکھ کا نقصان ہوا۔ 42 لاکھ 50 ہزار مالیت کا واٹرٹینکر مکمل جلا دیا گیا۔تمام گاڑیوں کا ایک کروڑ 10 لاکھ90ہزار کا نقصان ہوا۔ٹریفک سیکٹر شادمان میں 8 موٹر سائیکلیں خاکستر کردی گئیں جن کی مالیت 23 لاکھ روپے تھی۔ وائر لیس سیٹس اور کمیونی کیشن سسٹم کو 35 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔ کیمرے، کمپیوٹر سسٹم چھتریاں اور کونز کی مد میں 11 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔

Exit mobile version