Site icon Daily Pakistan

زمین سے1450نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویرعکس بندکرلی گئی

کائنات کے ابتدائی دور کی کہکشاں میں موجود عظیم الجثہ بلیک ہول

کائنات کے ابتدائی دور کی کہکشاں میں موجود عظیم الجثہ بلیک ہول

واشنگٹن:ناسا اور یوروپین اسپیس ایجنسی کی ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ نے دویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند کی ہے جو زمین سے1450نوری سال کے فاصلے پر موجود ستارہ ساز خطے اور آئن نیبیولا میں موجود ہیں۔ویری ایبل ستارے وہ ستارے ہوتے ہیں جن کی روشنی وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی ہے۔جاری کی گئی تصویر کے درمیان وی 372اور ائنس نامی ستارہ موجود ہے جبکہ بائیں جانب اوپرکی طرف ایک چھوٹا ویری ایبل ستارہ موجود ہے۔وی372اور ائنس ایک مخصوص قسم کا ویری ایبل ستارہ ہے جو اورائن واری ایبل کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ کم عمر ستارے طوفانی کیفیت میں مبتلا ہے جس کا مشاہدہ ماہرین فلکیات نے ان ستاروں کی بے تربیت روشنی کی مدد سے کیا۔

Exit mobile version