پاکستان صحت

زچگی کیلئے لائی گئی خاتون ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق

زچگی کیلئے لائی گئی خاتون ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق

نوشہرو فیروز میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کو ڈلیوری کے لیے نجی میڈیکل سینٹر لایا گیا۔پولیس کے مطابق شوہر کی شکایت پر لیڈی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب لیڈی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ڈیلیوری کے لیے لائی گئی خاتون میڈیکل سینٹر پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے