پاکستان

سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سے رابطہ کر کے اپنے بیان پرمعذرت کرلی

حکومت اور پولیس کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں،حبا چوہدری

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سے رابطہ کر کے اپنے بیان پرمعذرت کرلی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔اس موقع پر حبا فواد چوہدری نے مشکل وقت پر یروپز الٰہی کی طرف سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔گزشتہ روز پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کے بھائی کو بھی فون کر کے اپنے بیان پر معذرت کی تھی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ تھا کہ فواد چوہدری کو ایک مہینہ پہلے گرفتار کرلیتے تو اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے