Site icon Daily Pakistan

سجل علی کا شہداء پاکستان کی ماؤں کو سلام اور ان سے اظہار یکجہتی

سجل علی کا شہداء پاکستان کی ماؤں کو سلام اور ان سے اظہار یکجہتی

سجل علی کا شہداء پاکستان کی ماؤں کو سلام اور ان سے اظہار یکجہتی

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے یو تکریم کے موقع پر شہداء پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اور ان کی ماؤں کو سلام پیش کیا ہے۔وٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سجل علی نے یوم تکریم کی مناسبت سے گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والا نغمہ اسٹوری میں شیئر کیا۔انہوں نے نغمے شیئر کرتے ہوئے شہدا پاکستان اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کی اور کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کے شہداء جتنے بہادر ہیں ان کی مائیں بھی اتنی ہی بہادر ہیں جو اپنے بیٹوں کو سرحد پر بھیجتی ہیں ، وہ روتی ہیں، ان کا دل بھی ٹوٹتا ہے لیکن وہ پھر بھی ثابت قدم رہتی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہم ایسے بہادر بیٹوں، ہمارے ہیروز اور ان کی ماؤں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

Exit mobile version