بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 13 November 2026 | پاکستان: 4 جمادی الثانی 1448

سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے بھی زائد ہونے کا امکان

Friday, 17 February, 2023

اسلام آباد: رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے بھی زائد ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے حج پالیسی 2023ء کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے جب کہ رواں سال 65 سال زائد عمر کے شہری بھی حج کرسکیں گے۔ذرائع کے مطابق عالمی اقتصادی صورتحال اور روپے کی گراوٹ کے باعث سستے حج پیکیج میں مشکلات کا سامنا ہے اس لیے رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال وزارتِ مذہبی امور کو حج سبسڈی ملنے کا بھی کوئی امکان نہیں، تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکاؤنٹ ہونا لازم ہو گا، حج درخواست کے لیے کارآمد پاسپورٹ، تین تصاویر، کورونا سرٹیفکیٹ، اپنا اور وارث کا شناختی کارڈ لازم ہوگا۔دریں اثنا حج درخواستوں کی وصولی رواں ماہ کے آخر میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *