پاکستان

سرینگر:راجوڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،5افراد ہلاک

kashmir

سرینگر:مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے راجوڑی میں فائرنگ سے5افراد ہلاک ہوگئے۔کشمیر یڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں کے ضلع راجوڑی میں نامعلوم کار سوارو ں نے راہ گیروں اور سڑک کے قریب گھروں پرفائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔راجوڑی کے مقام پر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10افراد کو ہسپتال لایا گیا،پانچ افراد دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ پانچ زیر علا ج ہیں۔زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے راجوڑی میں ہیں دو ہندو مزدور جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے