Home » بین الاقوامی » سعودی عرب نے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر انتہائی زبردست اعلان کر دیا ، دل جیت لیے

سعودی عرب نے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر انتہائی زبردست اعلان کر دیا ، دل جیت لیے

اسلام آباد سعودی عرب کی حکومت نے مکہ اور مدینہ میں فضائی حدود کی بندش کے بعد پھنس کررہ جانے والے عمرہ زائرین کی میزبانی کا اعلان کردیا ہے۔ عمرہ زائرین کو حکومتی احکامات پر مکہ اورمدینہ کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جارہا ہے۔ ضرور پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر انتہائی زبردست اعلان کر دیا ، دل جیت لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث زائرین عمرہ کی بڑی تعداد سعودی عرب میں پھنس کررہ گئی ہے کیونکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر فضائی حدود بند کردی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت پروازیں بحال ہونے تک عمرہ زائرین کی میزبانی کرے گی۔  سعودی عرب کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت ائیر لائنز کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مکہ مکرمہ سے سفر کرنے والے عمرہ زائرین کو مکہ کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کے احکامات پر مدینہ منورہ سے سفر کرنے والے زائرین کے لیے مدینے کے ہوٹلوں میں بکنگ کرائی گئی ہے۔ ضرور پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس ، نوازشریف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود غیر ملکی پروازوں کیلئے بند کر دی تھیں ۔

About Admin

Google Analytics Alternative