Site icon Daily Pakistan

سعودی عرب کوکبھی دشمن نہیں سمجھا، ایرانی صدر

سعودی عرب کوکبھی دشمن نہیں سمجھا، ایرانی صدر

سعودی عرب کوکبھی دشمن نہیں سمجھا، ایرانی صدر

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو کبھی اپنا دشمن نہیں سمجھا۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل تمام مسلمان ممالک کا مشترکہ دشمن ہے۔ ایران نے کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اصولی پالیسی کی بنیاد پر صہیونی نظام کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔ایران اور سعودی عرب نے رواں سال مارچ میں 7 سال کے وقفے کے بعد دو طرفہ سفارتی تعلقات بحال کیے ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بحالی میں چین نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔

Exit mobile version