پاکستان خاص خبریں

سعودی ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول میجر جنرل محمد بن سعید القرنی کی کسٹمز انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز آمد

سعودی ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول میجر جنرل محمد بن سعید القرنی کی کسٹمز انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز آمد

سعودی ڈائریکٹوریٹ جنرل نارکوٹکس کنٹرول کے وفد نے کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سعودی وفد کی قیادت میجر جنرل محمد بن سعید القرنی نے کی جو کہ ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول سعودی عرب کے عہدہ پر فائز ہیں۔ وفد نے فیض احمد چدھڑ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس سے باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام پر دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ نیز مسافروں کی قبل از وقت معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
دونوں اطراف سے شریک ارکان نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلۓ دونوں ممالک کے درمیان موثر اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مزید براں دونوں ممالک کے درمیان کرنسی کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کیلۓ خفیہ معلومات کے تبادلے پر اتفاق ہوا۔
فیض احمد چدھڑ، ڈائریکڑ جنرل نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے وفد کو بتایا کہ منشیات کے سمگلروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالے سے سعودی وفد نے حال ہی میں کوئٹہ میں کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن پر ڈائریکٹر جنرل فیض احمد چدھڑ کی تعریف کی۔ سعودی وفد نے پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس کی منشیات کے خلاف جاری کاروائیوں کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri