بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.4°C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

سلمان خان کی دبئی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے سے ملاقات

Thursday, 27 April, 2023

دبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے دبئی میں پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک سے ملاقات کی ہے۔ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے دبئی ٹرپ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دبئی کے سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں ایک کلپ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کی بھی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ موجود تصاویر اور ویڈیوز بنواتے نظر آرہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اذہان ملک کی سلمان خان کے ساتھ یہ ویڈیو شعیب اور ثانیہ کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور خوب وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین بھی سلمان خان کو اذہان ملک کے ساتھ دیکھ کر حیران ہیں کیونکہ شعیب اور ثانیہ مرزا ملک اپنے بیٹے کے ساتھ موجود نہیں ہیں۔یاد رہے کہ سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد سخت سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور وہ دبئی ممبئی پہنچ چکے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *