سماہنی فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلہ میں سرسالہ سپورٹس سٹیڈیئیم میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ڈی جی اطلاعات راجہ اظہراقبال سمیت مقامی عمائدین ,انتظامی افسران شریک ہوئے

61

سماہنی(ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری )سماہنی فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلہ میں سرسالہ سپورٹس سٹیڈیئیم میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ڈی جی اطلاعات راجہ اظہراقبال سمیت مقامی عمائدین ,انتظامی افسران شریک ہوئے.اجلاس میں فیسٹیول کی تیاریوں ,فوائدکے حوالے سے مشاورت کی گئی


تفصیلات کے مطابق سماہنی سرسالہ سپورٹس سٹیڈئیم میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں اے سی سماہنی بینش جرال,ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ غلام احمد ربانی,تحصیل دارسیدکلیم عباس سمیت مقامی زعماءسیاسی سماجی شخصیات ,وکلا,صحافی و مقامی افراد شریک ہوئے

متعلقہ خبریں
style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4214082252165931" data-ad-slot="1779405125" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

اجلاس میں فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا.ڈی جی اطلاعات راجہ اظہراقبال نے کہاکہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ سیاح اس علاقے کا رخ کررہے ہیں.سماہنی کے باسی مہمان نواز ہیں.اس فیسٹیول سے مقامی افراد کو روزگارملے گا,دنیا بھرمیں مقامی ثقافت ,مہمان نوازی کو پذیرائی ملے گی.اسکے علاوہ سیرو تفریح کے مواقع کے ساتھ آپس میں مل بیٹھنے کا ایک بہانہ میسرآئیگا

.اجلاس میں اے سی سماہنی نے تمام تر انتظامات کے حوالے سے مقامی عمائدین کو اعتماد میں لیا,اور یقین دہانی کرائی کہ اس میلے سے مقامی روایات کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا.انتظامی معاملات میں مکمل تعاون کیاجائے گا.شرکاء نے اپنی تجاویزپیش کیں اور کہاکہ اس میلے کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کیاجائے گا.