Home » بزنس » سمندرپار پاکستانیوں کیجانب سے ترسیلات زر کا حجم 21 ارب 84 کروڑ ڈالر تک جاپہنچا

سمندرپار پاکستانیوں کیجانب سے ترسیلات زر کا حجم 21 ارب 84 کروڑ ڈالر تک جاپہنچا

کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم میں گزشتہ مالی سال کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا.

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم میں گزشتہ مالی سال کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا ، مالی سال 19-2018 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 21 ارب 84 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھجوائیں جب کہ مالی سال 18-2017 کے دوران ترسیلات کی مالیت 19 ارب 91 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد وشمار کے مطابق امریکا سے آنے والی ترسیلات 20 فیصد اضافہ سے 3 ارب 41 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ برطانیہ سے بھجوائی گئی رقوم 18 فیصد زائد رہیں۔

About Admin

Google Analytics Alternative