Site icon Daily Pakistan

سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب نمائندے آج حلف اٹھائیں گے

سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب نمائندے آج حلف اٹھائیں گے

سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب نمائندے آج حلف اٹھائیں گے

کراچی: کراچی سمیت سندھ کے 30 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دونوں مرحلوں اور ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے بلدیاتی نمائندے طویل عرصے بعد آج (22 مئی بروز پیر) اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے30 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کی تقریب حلف برداری آج ( 22 مئی) کو ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب کے لیے مختلف مقامات مخصوص کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر مقرر کیا ہے جو بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیں گے۔منتخب نمائندوں کو شناختی کارڈ کی کاپی اور 2 تصاویر لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نمائندوں کو اسی ہچکچاہٹ اور خوف کا سامنا ہوگا جو 2016 میں ایم کیو ایم کو تھا، اگر پی ٹی آئی کے تمام اراکین نے حلف اٹھالیا تو جماعت اسلامی کی پوزیشن مستحکم ہوسکتی ہے بصورت دیگر پیپلز پارٹی کا امیدوار میئر کے لیے مضبوط ثابت ہوگا۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور دوسرے مرحلے میں یو سی چیئرمین منتخب ہونے والے فردوس شمیم نقوی اس وقت سکھر جیل میں ہیں، ان کی حلف برداری ضلع شرقی کراچی میں 3 بجے شیڈول ہے۔کراچی کی 246 یونین کمیٹیوں میں سے 239 یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبرز کی حلف برداری آج ہوگی۔ کورنگی میں بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج ڈھائی نمبر میں دوپہر 12 بجے ہوگی۔ضلع شرقی میں حلف برداری کی تقریب ڈسڑکٹ کونسل ہال نزد ڈی سی آفس صبح 10بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہے گی۔ ضلع جنوبی میں بھی حلف برداری ڈی سی کمپلیکس میں صبح 11 بجے، 1 بجے اور 3 بجے منعقد ہوگی۔

Exit mobile version