Home » تازہ ترین » سندھ ہائیکورٹ،سیل شدہ غیرقانونی ہائیڈرنٹ کھولنے کی اجازت غیرقانونی قرار،ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف کارروائی کی سفارش

سندھ ہائیکورٹ،سیل شدہ غیرقانونی ہائیڈرنٹ کھولنے کی اجازت غیرقانونی قرار،ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف کارروائی کی سفارش

کراچی سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کی جانب سے سیل غیرقانونی ہائیڈرنٹ کھولنے کی اجازت غیرقانونی قراردیدیااور ایڈیشنل سیشن جج شفیع پیرزادہ کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سیل غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹ کھولنے کے کیس کی سماعت ہوئی،ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کی جانب سے سیل غیرقانونی ہائیڈرنٹ کھولنے کی اجازت غیرقانونی قراردے دی۔

ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اجازت دے کر حد سے تجاوز کیا،عدالت عالیہ نے ایڈیشنل سیشن جج شفیع پیرزادہ کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی اوررجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو معاملہ چیف جسٹس کے علم میں لانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی کی،سیشن کورٹ نے غیرقانونی ہائیڈرنٹ کھولنے کی اجازت دی جو ماتحت عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں ۔واٹربورڈ اور انتظامیہ نے ابراہیم حیدری میں ہائیڈرنٹ سیل کردیا تھا۔

About Admin

Google Analytics Alternative