سوات : محکمہ پولیس میں طویل خدمات کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل رحیم باچا کے اعزاز میں جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں آر ائی پولیس لائن نثارالدین اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر ائی پولیس لائن نے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا ایک طے شدہ حصہ ہے، جسے باعزت طریقے سے طے کرنا کسی نعمت سے کم نہیں۔ آپ نے اپنی زندگی کا ایک قیمتی حصہ اس محکمے اور عوام کی خدمت میں صرف کیا۔ آپ کی محکمانہ خدمات قابلِ تحسین ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں باقی ماندہ زندگی نہایت خوشی اور پُرسکون طریقے سے گزارنے کی امید بھی ظاہر کی۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل رحیم باچا کو پھولوں کے ہار پہنائے اور سووینئرز پیش کیے۔
سوات: محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل رحیم باچا کے اعزاز میں الوداعی تقریب

سوات: محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل رحیم باچا کے اعزاز میں الوداعی تقریب
