سوات – اتوار کو سوات میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ مالم جبہ روڈ پر جہان آباد کے قریب پیش آیا جہاں پولیس موبائل کے گزرتے ہی ریموٹ سے دھماکہ کیا گیا جس سے چار پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور تمام زاویوں سے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔