سونامی ملین ٹری پروگرام شروع کرنے پر حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مومنہ وحید

11

چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فارچیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق پنجا ب اسمبلی کا یہ ایوان سونامی ملین ٹری پروگرام شروع کر نے پر حکومت پنجاب

کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایوان اس بات پر متفق ہے کہ سونامی ملین ٹری پروگرام سے پنجاب سے آلودگی کا خاتمہ ہوگا اور جنگلات وجنگلی حیات کو تحفظ فراہم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سونامی ملین ٹری پروگرام وقت کا تقاضا ہے،

ہم سب کو جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے