Site icon Daily Pakistan

سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بالترتیب 500روپے کا اضافہ ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہوگیا

سونے کی بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 1771 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 430روپے کا اضافہ ہوگیا۔اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 155900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 133660روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1680روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1440.32روپے کی سطح پر مستحکم رہی

Exit mobile version