Site icon Daily Pakistan

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے اضافہ ہو گیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے اضافہ ہو گیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے اضافہ ہو گیا

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج پھر فی تولہ ہزاروں روپے اضافے سے سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5900 روپے اضافے سے پہلی بار 3 لاکھ 63 ہزار 7 سو روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔10 گرام سونے کی قیمت 5059 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے کی سطح پر آگئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر پہلی بار 3454 ڈالر کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Exit mobile version