Site icon Daily Pakistan

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 900 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کے ریٹ میں 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ریٹ 3 لاکھ 2 ہزار726 روپے ہے۔
دوسری طرف عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے فی اونس ریٹ59 ڈالر کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد قیمت 3 ہزار 347 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Exit mobile version