کراچی:پاک بھارت جنگ بندی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 9000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ریکارڈ تیزی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا۔
انتظامیہ کے ایس ای کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں 8.48 فیصد کی ریکارڈ تیزی سے کاروبار ایک گھنٹے کیلئے معطل ہوا، 100 انڈیکس 9475 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 650 پوائنٹس کی حد پر معطل رہی۔بعدازاں ٹریڈنگ ایک گھنٹہ معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی۔
خاص خبریں
سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- by Daily Pakistan
- مئی 12, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 90 Views
- 1 مہینہ ago