Home » تازہ ترین » سپریم کورٹ،نوازشریف کی درخواست ضمانت جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ،نوازشریف کی درخواست ضمانت جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مستردکردی، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں نوازشریف کی درخواست ضمانت کو باری پر سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی پٹیشن کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نوازشریف کی درخواست ضمانت جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مستردکردی، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں نوازشریف کی درخواست ضمانت کو باری پر سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نوازشریف نے 6 مارچ کو درخواست ضمانت مقررکرنے کی استدعا کی تھی ،سابق وزیراعظم نے میڈیکل گراﺅنڈکی بنا پر درخواست ضمانت دائر کی تھی ۔

About Admin

Google Analytics Alternative