سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں گریڈ 1 سے 4 تک ملازمین کی بھرتیوں کے معاملے میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
سندھ حکومت نے مختلف محکموں میں گریڈ 1 سے 4 تک ملازمین کی بھرتیوں کے معاملے میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے رجوع کیا تھا۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کیسز دوبارہ سن کر میرٹ پر فیصلہ کرے۔
دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کا موقف سنے بغیر ہی فیصلہ جاری کر دیا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں گریڈ 1 سے 4 پر بھرتیوں سے روک دیا تھا۔عدالت نے کہا کہ معمولی گریڈز پر نوکریاں ہیں، اب مالی اور چوکیداروں کے کیا انٹرویو کریں گے؟سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کیسز دوبارہ سن کر فیصلہ جاری کرے۔
پاکستان
سپریم کورٹ: سندھ میں گریڈ 1 تا 4 بھرتیوں پر ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم
- by Daily Pakistan
- جون 5, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 62 Views
- 2 ہفتے ago