فتح جنگ :سپیشل پرائس مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود تحصیلدار فتح جنگ کا گرانفروشوں کے خلاف اچانک ایکشن وزٹ کے دوران ناجایز منافع خوروں کو ہزاروں روپئے کے جرمانے کی دکانداروں کو سخت وارننگ عوامی سماجی حلقوں کا پنجاب کے دیانتدار افسر کو شاندار خراج تحسین تفصیلات کے مطابق تحصیلدار فتح جنگ جنہیں حکومت پنجاب نے سپیشل پرایس مجسٹریٹ کے اختیار بھی دے رکھے ہیں نے گزشتہ روز اپنے عملہ کے ہمراہ فتح جنگ شہرکا سرپرایز وزٹ کیا انکے اچانک دورے نے تحصیل ھیڈ کوارٹر سٹی میں کھلبلی مچا دی انھوں نے مین بازار کوہاٹ روڈ راولپنڈ ی روڈ اٹک روڈ پنڈی گھیپ روڈ شیر شاہ سوری روڈ بلدیہ روڈ پر قایم تجارتی مراکز شاپنگ پلازوں مارکیٹوں کا دورہ کیا اور ایک ایک دکان پر جاکر اشیا خوردنی کے ریٹ چیک کیے دوران وزٹ مرغی فروش سبزی فروٹ بیچنے والے دکاندار ناجایز منافع وصول کرتے پائے گے جنہیں موقع پر ہی جرمانے کیے گے مجموعی طور ساٹھ ہزار روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروا دیے گئے اس موقع پر انھوں نے تاجروں کو کہا کہ اسلام میں ذخیرہ اندوزی ناجایز منافع خوری منع ہے اور یہ کلی طور عوام کے ساتھ زیادتی ہے انھوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیء کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کی روشنی میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن ڈپٹی کمشنر اٹک اور اے سی فتح جنگ کا سختی سے حکم ہے کہ تحصیل بھر میں روز مرہ اشیا خوردنی کے ریٹس معمول کے مطابق رکھے جائیں بحثیت سپیشل پرایس میجسٹریٹ وہ اپنے افسران بالا کے احکامات پر پوری طرح عمل کریں گے انھوں نے ریٹ لسٹ اویزاں نہ کرنے پر متعدد تاجروں کو وارننگ بھی فتح جنگ کے عوام نے اس سرپرایز وزٹ پر تحصیلدار چوہدری شفقت محمود ڈپٹی کمشنر اٹک اور اے سی فتح جنگ کو شانداذ الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوے اسے مہنگائی کے جہنم میں ایک خوشگواذ جھونکا قرار دیا ہے جبکہ غریب کم امدنی رکھنے والے عوام نے جھولیاں اٹھا کر ڈپٹی کمشنر اے سی اور سپیشل پرایس میجسٹریٹ کو دعایں دیں واضح رہے کہ جرمانے معاف کروانے کے لیے بعض حلقوں کی جانب سے اے سی اور تحصیلدار فس میں فون کالوں کا تانتا بندھ گیا مگر دونوں افسران نے جرمانے معاف کرنے کو غریب عوام کے ساتہ زیادتی قرار دیا