ننکانہ صاحب سے آنے والی اطلاع کے مطابق شری گورو نانک دیو جی ہائی سکول، ننکانہ صاحب کی طالبہ منبیر کور نے میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔گوردوارہ سری ننکانہ صاحب کے چیف گرنتھی کی بیٹی منبیر کور نے گیارہ سو میں سے ایک ہزار پینتیس نمبر لیے ہیں۔ تیس جولائی کو امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد سے منبیر کور کو ہر جانب سے مبارک باد کے ڈھیروں پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔سکھ کمیونٹی کا تناسب پاکستانی کے آبادی میں تقریباً ایک فیصد بنتا ہے۔ ایسے میں اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی ایسی کامیابی پر اگر ساری سکھ کمیونٹی خوشیاں منا رہی ہے تو یہ اچنبھے کی بات نہیں ہے۔ منبیر کور ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں اور انہوں نے آئندہ پڑھائی کے لیے لاہور کے ایک نجی کالج کا انتخاب کیا ہے۔ کامیابی پر مسرور منبیر کور آج کل اپنی امی اور خالہ کے ہمراہ چھٹیاں منا رہی ہیں۔ منبیر کی کامیابی کے بعد دوسری لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے منبیر کور کو ’’سروپا‘‘ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ انڈین اخبارات نے منبیر کور کی اس کامیابی کو اپنے ہاں نمایاں انداز میں شائع کیا ہے اور اسے پاکستان میں سکھوں کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی تعداد کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے
پاکستان
موسم
سکھ لڑکی نے میٹرک کے امتحانات میں میدان مار لیا
- by Daily Pakistan
- اگست 2, 2015
- 0 Comments
- Less than a minute
- 835 Views
- 9 سال ago