بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.2°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا: وزیر داخلہ

Friday, 21 March, 2025

اسلام آباد:وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔محسن نقوی نے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ 10 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر فخر ہے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *