Site icon Daily Pakistan

سہیل آفریدی کی ہائیکورٹ کوریڈور میں ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا

سہیل آفریدی کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے گفتگو کی کوشش، بات سنے بغیر چیمبر چلے گئے

سہیل آفریدی کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے گفتگو کی کوشش، بات سنے بغیر چیمبر چلے گئے

اسلام آباد:
وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کی ہائی کورٹ کوریڈور میں ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا۔پولیس نے وزیراعلیٰ کی روانگی کی ویڈیو بنانے پر ان کے ساتھ آنے والے شخص سے موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کروائی۔
ویڈیو ڈیلیٹ کروانے کے بعد متعلقہ شخص کو موبائل فون واپس کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے بات کرنے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے تاہم انہیں چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات کے لیے سیکرٹری کے آفس میں آنے کا پیغام دیا گیا۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں لگ رہے اوپن کورٹ میں ہی بات کروں گا۔اس کے بعد، وزیراعیٰ نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کے روسٹرم پر جا کر بات کرنے کی کوشش تاہم چیف جسٹس بات سُنے بغیر چیمبر میں چلے گئے۔

Exit mobile version