Site icon Daily Pakistan

سیاست دان سیلاب متاثرین کی امداد پر قابض ہو رہے ہیں، عنایت اللہ

سیاست دان سیلاب متاثرین کی امداد پر قابض ہو رہے ہیں،عنایت اللہ

سیاست دان سیلاب متاثرین کی امداد پر قابض ہو رہے ہیں،عنایت اللہ

خیبر پختون خواہ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ نے سیاست دانوں پر امداد آپس میں تقسیم کرنے کا الزام لگا دیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عنائت اللہ کا کہنا تھا کہ امداد سیاسی بنیاد پر تقسیم ہو رہی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے اپنے سوشل ورکر کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کو اگر بالائے علاقوں پر لگایا جاتا تو زیریں علاقوں کو نقصان نہیں ہوتا ۔
جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نام پر آنے والا فنڈ سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف نے سیلاب پر اپنے ورکرز فوکل پرسن بنائے ہوئے ہیں، سیلاب فنڈ شفاف طریقے سے لوکل گورنمنٹ یا آرمی کے ذریعے تقسیم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے لیے تشویش ناک پیشین گوئیاں ہیں، سیلاب کے باعث کمراٹ میں آئندہ ۳ سے ۴ سال تک سیاحت بحال نہیں ہو سکتی، کوہستان اور اپر دیر سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لوگ متاثرین کے بجائے اپنے آپ کو تر جیح دے رہے ہیں۔

Exit mobile version