بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

سیاسی عدم استحکام نے ہمیں بار بار ترقی کی پٹڑی سے اتارا ، احسن اقبال

Friday, 26 July, 2024

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دو راستے ہیں، ترقی کا یا انتشار ، ہم پاکستان کو ہر صورت ترقی کے راستے پر لے کر جائیں گے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے ہمیں بار بار ترقی کی پٹری سے اتارا ہے، پاکستان میں ڈیویلپمنٹ ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جب سی پیک شروع ہو رہا تھا تو ملک میں انتشار پسند عناصر سرگرم ہوئے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج سی پیک فیز ٹو شروع ہو رہا ہے تو انتشار پسند عناصر نے پھر سے سر اٹھا لیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں