سیمنٹ کی برآمدات میںفروری کے دوران 10.56 فیصد اضافہ

29

فروری2020ءکے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں10.56فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق فروری2020ءکے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم23.8 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری2019 ءکے دوران سیمنٹ کی برآمدات سے 21.5 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2019ءکے مقابلہ میں فروری2020ءکے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 2.3 ملین ڈالر یعنی10.56فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے