Site icon Daily Pakistan

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر بڑی کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے 5 اہم دہشت گرد گرفتار کرلیے۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق خفیہ اطلاعات پر گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں کالعدم تنظیم سے وابستہ عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام کو گرفتار کرلیا گیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشت گردوں کی گرفتاری 33 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ممکن ہوئی۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے مطابق رواں ہفتے 420 کومبنگ آپریشنز میں 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ دہشت گردی میں ملوث شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Exit mobile version