Site icon Daily Pakistan

سی ٹی ڈی CTD خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، قومی اداروں کی رپورٹ

سی ٹی ڈی CTD خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، قومی اداروں کی رپورٹ

سی ٹی ڈی CTD خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، قومی اداروں کی رپورٹ

صوبہ خیبرپختونخوا میں 9 سال سے برسراقتدار پی ٹی آئی حکومت کے زیرانتظام دہشت گردی کے خاتمے اور مقابلے کے لئے قائم محکمے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت، افرادی قوت اور وسائل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حملوں کو روکنا ممکن نہیں۔ قومی اداروں نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو، وسائل کی فراہمی اور تربیت کے اقدامات کی سفارش کردی۔ یہ انکشافات ایک اعلی سطحی تحقیقاتی رپورٹ میں کئے گئے ہیں۔ قومی اداروں کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی رپورٹ میںیہ ہوشربا نکشاف بھی کیاگیا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے تین واقعات ہوئے جبکہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے 300 واقعات ہوئے ہیں جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور عمران خان کی وزارت عظمی کے دوران متعدد مرتبہ قومی اداروں کی جانب سے خبردار کیاگیا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کی تنظیم نو کی جائے۔

Exit mobile version