پاکستان

سی ڈی اے نے ایف آئی اے کرپشن تحقیقات کی تفصیل مانگ لی

cda

اسلام آباد:کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے افسران کے خلاف ہونے والی کرپشن کیس کی تحقیقات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ہمارے نمائندے کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے ایف آئی اے اسلام آباد زون کو باضابطہ مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں ایف آئی اے حکام سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 16افسران کے خلاف ہو نے والی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ افسران کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی تفصیلی رپورٹ دی جائے۔ان افسران پر تحقیقات میں کون کون سے الزامات ثابت ہوئے۔بتایا جائے کہ کیا ان میں کسی افسر کو کلیئر بھی کیا گیا ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے مراسلے میں جن افسران کے نام درج ہیں ان میں سید ضیاء،محمد نواز خان،ممتاز،یامین مقبول احمد ودیگر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان تمام افسران پر سی ڈی اے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri