شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے کیونکہ یہ کل 250ویں ون ڈے میچ کی میزبانی کرے گا۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم وہ مقام ہے جو سب سے زیادہ ون ڈے میچز کی میزبانی کرتا ہے، یہاں 1984 سے اب تک 249 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں اور اب کل اس مقام پر افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 250 واں ون ڈے میچ ہوگا۔آسٹریلیا کے ایم سی جی اور سری لنکا کے پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں 151 اور 151 ون ڈے کھیلے گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ماضی میں بھی اس اسٹیڈیم میں کئی یادگار میچ جیت چکی ہے۔