کبیر خان ایک ہی یونیورسٹی میں پڑھنے کے باوجود شاہ رخ خان کو نہیں جانتے تھے ۔ کبیر خان نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نئی دہلی کی جامعہ ملیہاسلامیہ یونیورسٹی میں میرے سینئر تھے لیکن میں ان سے واقف نہیں تھا ، سن 2006 ءمیں فلم کابل ایکسپریس سے بالی ووڈ میں کیرئیر شروع کرنیوالے کبیر خان نے بتایا کہ میں ان دنوں بھی کینگ خان کو گوری کے بوائے فرینڈ کے طورپر جانتا تھا۔انہوں نے کہا کہ گوری اور میں ایک ہی میوزیکل پروگرام میں ساتھ تھے ، ہم نے اس کیلئے کئی ماہ ساتھ پریکٹس کی اس دوران شاہ رخ وہاں ملاقات کیلئے اتے تھے کبیر خان نے بتایا کہ گوری خان زبردست ڈانسر ثابت ہوئیں ، جبکہ میں بھی برا نہیں تھا ان ہی دنوں میری شاہ رخ خان سے جان پہچان بنی ان کا کہنا تھا کہ جب میں فلم کیرئیر بنانے کیلئے ممبئی آیا تو مجھے صرف شاہ رخ خان کے سوا کوئی نہیں جانتا تھا۔
انٹرٹینمنٹ
شاہ رخ یونیورسٹی میں میرا سینئر تھا ، لیکن میں اسے نہیں جانتا تھا ، کبیر خان
- by Daily Pakistan
- اپریل 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 510 Views
- 2 سال ago