پاکستانی کراٹے کھلاڑی شاہ زیب رند ورلڈ کراٹے کمبیٹ لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلی سرفراز بگٹی اور دیگر حکام نے سنگاپور میں ورلڈ کراٹے کمبیٹ لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتنے والے شاہ زیب رند کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعلی نے شاہ زیب رند کو جیت کا تسلسل برقرار رکھنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شاہ زیب رند جیسے باصلاحیت نوجوان سے ہی ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے شاہ زیب رند ترقی کی روشن مثال ہیں۔اس سے قبل ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد سنگاپور سے وطن واپس پہنچنے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی شاہ زیب رند کا شاندار استقبال کیا گیا تھا
کھیل
شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ کا استقبال
- by Daily Pakistan
- ستمبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 49 Views
- 2 ہفتے ago