پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف موجودہ حالات میں کچھ حوصلے کا مظاہرہ کریں تو بچ جائیں گے۔ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ حکومتی نظام چلتا رہے گا لیکن چہرے بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ محسوس ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی مزید کچھ عرصہ جیل میں رہیں گے، وہ احتجاج کرکے اپنے لیے ریلیف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔منظور وسان کا کہنا ہے کہ امداد دینے والے بھی بہت سمجھدار ہیں، دبا میں نہیں آئیں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلی کے پی نے بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔
پاکستان
شہباز شریف موجودہ حالات میں کچھ کمال دکھا گئے تو بچ جائیں گے ، منظور وسان
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 57 Views
- 4 دن ago