Site icon Daily Pakistan

شہداء کارساز کی قربانیاں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی کے لیے سانحہ کارساز کے شہداء

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی کے لیے سانحہ کارساز کے شہداء کی دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شہداء کارساز کی قربانیاں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ملکی تاریخ میں 18 اکتوبر، 2007 کے دن کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا ساانحہ کارساز کے شہداء نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور اپنی عظیم قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا سانحہ کارساز کے کارکنوں نے جس بہادری اور ثابت قدمی سے اپنی قائد محترمہ بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا اس کی مثال نہیں ملتی آج سے 15 سال پہلے آج کے دن پاکستان پیپلز پارٹی کی عظیم قائد محترمہ بینظیر بھٹو کے پرامن قافلے دہشتگرد حملہ کیا گیا قافلے میں لاکھوں افراد اپنی قائد کی کال پر ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے شامل تھے قافلے پر دہشتگردی کے بدترین حملے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے معاشرے میں جمہوری اقدار کا فروغ اور جمہوریت کا تسلسل ہی عوام کو درپیش چیلنجز کے حل کا واحد ذریعہ ہے

Exit mobile version