Site icon Daily Pakistan

شہری افطار اور ڈنر گورنر ہاؤس میں کرسکتے ہیں، گورنر سندھ

گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرائیں گے، گورنر سندھ

گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرائیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے شہریوں کے لیے پورا رمضان کھلے ہیں، شہری افطار اور ڈنر گورنر ہاؤس میں کرسکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے نمائش چورنگی پر فلاحی ادارے کی جانب سے سحری کے انتظام میں شرکت کی اور لوگوں میں سحری تقسیم کی۔نمائش چورنگی پر فلاحی ادارے کی جانب سے شہریوں کے لیے پورا رمضان سحری کا انتظام کیا گیا ہے، گورنر سندھ بھی فلاحی ادارے کے دسترخوان پہنچے اور لوگوں میں اپنے ہاتھوں سے سحری تقسیم کی اور گھروں میں لیکر جانے کے لیے بھی شاپروں میں پیک کی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ نہ 15، نہ 40 ہزار روپے والا سحری اور افطاری کی سکت رکھتا ہے، فلاحی ادارہ 25 ہزار لوگوں کو راشن پہنچا چکا ہے، یہاں پر 250 دیگیں روزانہ سحری اور افطاری میں بنوائی جارہی ہیں، دعا ہے ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں لوگوں کو روزگار ملے، یہاں آنے والے سب لوگ مڈل کلاس کے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ پہلے روزے سے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہوئے ہیں، عوام پورے 30 دن گورنر ہاؤس میں آئیں افطار ڈنر کریں، جو لوگ آج افطار کے لیے آئیں گے انہیں قرآن مجید اور جائے نماز تحفہ میں دیا جائے گا۔

Exit mobile version